ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اننت کمار کے ذاتی مفاد کی خاطر ضلع میں مذاہب کے درمیان نفرت نہ ہو: سائی گاؤنکر

اننت کمار کے ذاتی مفاد کی خاطر ضلع میں مذاہب کے درمیان نفرت نہ ہو: سائی گاؤنکر

Mon, 15 Jan 2024 20:16:25    S.O. News Service

کاروار :15؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز ) پچھلے ساڑے چاربرسوں سے لاپتہ ہونے کے بعد اچانک برآمد ہوئے ایم پی اننت کمار ہیگڈے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے اترکنڑا ضلع کانگریس صدر سائی گاؤنکر نے کہاکہ ایم پی کا اچانک برآمد ہونا خوشی کی بات تو ہے مگر میں انہیں نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس وقت اپنی  سیاسی زندگی کے آخری مرحلےمیں ہیں ،کیا ان کا ارادہ ہے کہ وہ اپنا آخری سیاسی مرحلہ  بھی  تنازعات سے ہی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ جب کہ ہمارے ملک کی  جنگ آزادی کی خوبصورت تاریخ کہتی ہے ہم نے یہ آزادی کسی خون خرابے کے بغیرپُر امن طریقے سےحاصل کی ہے۔اننت کمار سے کہنا چاہتاہوں کہ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر مذاہب کے درمیان نفرت کے بیج مت بوئیے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سائی گاؤنکر نے کہاکہ بی جےپی کی ہائی کمان اننت کمارکو ٹکٹ دینے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ، اسی لئے انہیں لبھانے کی خاطر ضلع اور ریاست کے پُرامن ماحول میں خلل ڈالنےکی کوشش کررہےہیں ، یہ کہاں تک صحیح ہے؟۔اس سے قبل ہوناور کے پریش میستامعاملہ میں اسی طرح کے بیانات دے کر مشتعل کرتےہوئے فساد برپا کئے تھے، آج بھی کئی  معصوم نوجوان اپنے کیس کے لئے کورٹ کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ جو نوجوان اپنے انصاف کے لئے عدالت کا چکر کاٹ رہے ہیں ان کو آپ نے کیا تعاون کیا ہے؟وہ مسلسل عدالت جاتے رہتےہیں، لیکن آپ ایم پی ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ ہوسکتا ہے آپ کے  لہو کی پیاس بجھی نہیں ہوگی ، لیکن میں ضلعی عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ایم پی کے بیان سے مشتعل نہ ہوں ، قانونی نظام میں خلل نہ ڈالیں، ملک کے اتحاد کے لئے کئی مہان لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، بھارت ایک تکثریت اور ہمہ تہذیبوں کا ملک ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی حفاظت کریں۔اب  خود رام ہی اننت کمار کو عقل دیں تو بہتر ہونے ینے کی بات کہی ۔

ضلع کے لئے اننت کمار ہی ایک شاپ ہے:اننت کمارہیگڈے اپنے بیان میں کسی شاپ کی وجہ سے اندراگاندھی ، سنجے گاندھی اور راجیو گاندھی کی موت ہونے کی چیخ پکار کی ہے۔ تمہارے جھوٹ کی جو جھڑی ہے اس میں اب یہ نیا بیان شامل ہواہے۔ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ پچھلے 30برسوں سے تم اس ضلع کے لئے ایک شاپ ہو۔ ہم شری رام چندر سے پرارتھنا کرتےہیں کہ اس مرتبہ کے لوک سبھا انتخابات میں ہمارے ضلع سے تمہیں چھٹکارا دے۔


Share: